، حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،عمران خان

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکم رانی کو یقینی بنائیں گے، حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، قانون کی حکم رانی کو یقینی بنائیں گے، ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکم رانی کے لیے تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ اور اگر کسی کا مقصد حکومت گرانا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے، لیکن ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اور نہ ہی اقتدار بچانے کی خاطر کسی کو این آر او دیں گے۔کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسی رکن اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گی، ہم اپنے ارکان اسمبلی کے تمام جائز تحفظات دور کریں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور دیگر ادارے مختلف کیسز پر آزادی سے اپنا کام کررہے ہیں، حکومت پنجاب کسی تحقیقاتی ادارے پر اثرانداز نہیں ہوگی۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ٹویٹ کی مذمت بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں