آزادکشمیر الیکشن “پیر سے لیکر فقیر تک سب نے پیسے کھائے ہیں ” تحریک انصاف کے دیوان محی الدین کی آڈیو کال لیک ہو گئیٗ تہلکہ مچ گیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات سر پر ہیں ایسے میں تحریک انصاف کے دیوان محی الدین کی ایک آڈیو کال لیک ہو گئی ہےجس میں وہ پیسے لیکر ٹکٹیں بیچنے کا الزام لگا رہے ہیںٗ انہوں نے 6 سیٹوں پر ہارنے کی پیشنگوئی بھی کر دی ہےٗآڈیو کال میں انہیں سنا جا سکتا ہے کہ”پیر سے لیکر فقیر تک سب نے پیسے کھائے ہیں “۔آڈیو لیک ہونے پر دیوان محی الدین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ آڈیو ایڈٹ شدہ ہے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہےٗیادرہےٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر شدید تحفظات موجود ہیں چند روز قبل اس معاملے پرپارٹی کارکنوں نے بنی گالہ میں احتجاج بھی کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں