آپ کا نام کوبرا کس نے رکھا؟ مداح کے سوال پر کبریٰ خان نے منہ توڑ جواب دے دیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات لینے کا ٹرینڈ کافی مقبول ہورہا ہے۔ کئی ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جب مداحوں کے ساتھ ساتھ صارفین کچھ ایسے بے معنی سوالات کر جاتے ہیں جو کہ اداکاروں کو اچھے نہیں لگتے۔

اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کبریٰ خان نے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں وہ مداحوں کے سوالات کے جوابات دے رہی تھیں۔ اسی دوران ایک صارف نے سوال کیا کہ “یہ کوبرا نام کس نے رکھا؟”

اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یا اللہ ۔۔ یہ آپ کے لیے فنی ہوگا ۔۔ مگر یہ فنی نہیں۔”

اداکارہ نے صارف کو کبریٰ لفظ کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ کہ یہ نام کبریٰ ہے کوبرا نہیں، دوسری بات یہ کہ اس نام مطلب ہے اعلیٰ/ سب سے بڑا، اور تیسری بات کبریٰ نام امام حسین کی بڑی بیٹی کا بھی نام تھا۔

اداکارہ نے صارف کو آئینہ دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ “کچھ احترام کریں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں