اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں،حیران کن دعویٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں۔تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب پر بھی

قبضہ کرنا چاہتا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا مل کر بھی فلسطینیوں کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہمارےحکمرانوں نے اوآئی سی اجلاس میں مذمتی قرارداد منظورکی۔انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے نہ فلسطین آزاد ہو گا اور نہ ہی کشمیرآزاد ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں