82

اسلامی ملکوں کا منعقد ہونے والااجلاس ۔۔۔ پاکستان نے طالبان حکومت کو شرکت کی دعوت دیدی

Meeting of Islamic countries … Pakistan invited the Taliban government to participate

پاکستان نے اسلامی ملکوں کے منعقد ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی طالبان حکومت کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ ایرنی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے اسٹریٹیجک ریسرج سینٹر کے سربراہ ولی اللہ شاہین نے
تاکید کی ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے ایجنڈے میں افغانستان کے معاشی حالات، مالی نظام، بینکنگ سسٹم اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ طالبان حکومت کے تعلقات جیسے مسائل شامل ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی ملکوں کا یہ اجلاس 19 دسمبر کو منعقد

ہو رہا ہے۔پاکستانی ذرائع‏ ابلاغ نے اس اجلاس میں امریکہ، روس، برطانیہ، یورپی یونین اور انسان دوستانہ تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ویب رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں اس وقت سے ہی وہ عالمی سطح پر اپنے اقتدار کا قانونی جواز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے ابھی کچھ عرصے قبل اعلان کیا ہےکہ وہ افغانستان کے نمائندے کی حیثیت سے طالبان کے نما‏ئندے کو تسلیم نہیں کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں