180

اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم قرار

پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسکولوں میں اسمبلی کے دوران


ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی جبکہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم قرار“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں