100

اس تصویر میں کیا دکھائی دے رہا ہے؟ آپ کا جواب آپ کی شخصیت کا آئینہ دار

کچھ تصویریں ایسی ہوتی ہیں جن سے ہمارا دماغ فوری دھوکہ کھا جاتا ہے۔ یہ فریبی تصویریں انگریزی میں ‘آپٹیکل الیوژن’ کہلاتی ہیں۔ ایسی تصاویر ہمارے دماغ کی کارکردگی کا آئینہ دار ہوتی ہیں۔

یعنی کہ ہمارا دماغ ان تصویروں کو سمجھنے میں کم وقت یا زیادہ وقت لگاتا ہے۔

اب اسی تصویر کو لے لیجیے، تو بتایئے سب سے پہلے آپ کو کیا کچھ دکھائی دیا؟ ایک نوجوان لڑکی کا سر یا ایک بزرگ کا چہرہ؟ یہ تصویر آپ کی شخصیت کے متعلق کیا بتارہی ہے، جانیے؟

  • لڑکی کی تصویر:

  • بظاہر بزرگ کی تصویر زیادہ واضح ہونے کی وجہ سے پہلے وہی تصویر دکھائی دینی چاہیئے۔ مگر لڑکی کے سر والی تصویر پہلے دکھائی دینے کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں گہرائی میں دیکھنے والی شخصیت کے حامل فرد ہیں۔ جذباتی فیصلوں کے بجائے ٹھنڈے دماغ سے زندگی کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ ایسے افراد مضبوط شخصیت کے مالک دکھائی دیتے ہیں۔

*بزرگ کی تصویر:


ایسے افراد زندگی کے ہر کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں اور آج کے کام کو کل پر نہیں چھوڑتے۔ دوسرے لوگوں کے متعلق نرم دل رکھتے ہیں۔ اور یہی خاصیت ایسے افراد کو دوستوں اور عزیزوں میں ہر دلعزیز بناتی ہے۔ دوسروں کے متعلق ہمیشہ اچھا گمان رکھنا ہی ان افراد کی شخصیت کی اہم نشانی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں