امتحانات کےاعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو وارننگ بھی دیدی

حکومت نے 10 ویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول بند ہونے کے باعث یکسوئی سے پڑھائی نہیں ہو سکی،

صرف لازمی امتحانات ہی لیے جائیں، پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے جائیں گے، بچوں کو تیاری کا موقع ملنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے متعلق بتایا کہ 9 ویں 10 دسویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے بھی صرف اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گےانہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔ وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم نے بچوں کو وارننگ بھی دی اور کہا کہ امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں