انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!!ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ ۔ صبح صبح بڑی خبر آگئی

لاہور(نیو زڈیسک) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ منگل سے شروع کردیاجائیگا ۔ کرونا کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک نے اُٹھائیس اپریل کو دوماہ کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر پابندی عائد کی تھی خیال رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب عمران محمود نے تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیاتھا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر

میں ڈائیورنگ لائسنس دوماہ کیلئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔ کرونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسگ سینٹرز بھی بند کردیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں