انتظامیہ کی کوششوں سے 21 مسافروں کو پکڑ لیا گیا،این سی او سی نے کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

کورونا کے 24 مسافروں کی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پشاور اسپتال سے کورونا کے 24 مریض اسپتال کی دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کورونا سے متاثرہ 24 مریض غائب ہونے سے کھلبلی مچ گئی۔پولیس اسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر کورونا کے مریضوں کو بھگا دیا۔انتظامیہ کی کوششوں سے 21 مسافروں کو پکڑ لیا گیا جبکہ تین ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

فرار ہونے والے مسافر نجی ائیر لائن سے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے۔این سی او سی نے واقعے کا نوٹس لے کر حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔کورونا سے متاثرہ افراد کے فرار ہونے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے

دوسری جانب این سی او سی نے پشاور پولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے لاپتہ ہونیکی تحقیقات شروع کردی، تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹر نے پشاورپولیس ہسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے پر ا سرار لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو ہر صورت ڈھونڈ کر واپس ہسپتال پہنچانے کیاحکامات جاری کردیئے ہیں۔

ایم ایس پولیس ہسپتال ڈاکٹر نیاز محمد نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ فوری 21 مسافروں کوواپس لے آئی ہے تاہم 3مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، این سی او سی نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔یاد رہے تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے ، جس کے بعد مسافروں کومثبت کوروناٹیسٹ پرقرنطینہ کیلئے پولیس ہسپتال منتقل کیاگیاتھا تایم پولیس ہسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر تمام مسافروں کو چھوڑ دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں