اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا عید پرکیسے تیارہوئیں ،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی عید کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار نے عیدالفطر کی اپنی دلکش تصویریں بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔جنت مرزا نے عیدالفطر پر پستہ رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے جیولری میں صرف جھمکے پہنے۔ٹک ٹاک اسٹار اپنے اس سادہ لُک میں بھی عیدالفطر پر بےحد دلکش لگیں۔اُنہوں نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔جنت مرزا

نے 17 گھنٹے قبل انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں