آج پاکستان میں کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔!!! شہروں کی درجہ حرارت بھی جانیں ، محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو زبردست خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، شما ل مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ تاہم سندھ: موہنجوداڑو 45 ، پڈعیدین 21 ، روہڑی 12 ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد 06 ، سکھر 01 ، پنجاب: مری 13 ، رحیم یار خان 03 ، اسلام آباد (سٹی 02) ، بلوچستان: بارکھان 05 ، ژوب 03 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 04 ، کاکول 01.کشمیر: راولاکوٹ میں 03ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،نوکنڈی 46جیکب آباد اوردالبندین میں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں