آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے حکمران خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان قطر تکافل انشورنس کمپنی کے چیئرمین اور قطر کے حکمران  خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال

اور افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں قطر کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے کے عمل کو سراہا۔شیخ علی بن عبداللہ ثانی نے خطے کو تنازعات سے بچانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قطر مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں