اپوزیشن سے کہوں گا زیادہ خوش نہ ہوں عمران خان ابھی اسمبلی نہیں توڑنے والا

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر لیا گیا جبکہ میں نے کسی اور پیرائے میں بات کی تھی،وفاقی وزیراسد عمر کی وضاحت

اپوزیشن سے کہوں گا زیادہ خوش نہ ہوں عمران خان ابھی اسمبلی نہیں توڑنے ..

وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اختیار میں ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑ دے اور اگر ان کی توقع کے مطابق کام نہ ہوا جیسے وہ چاہتے ہیں تو وہ اسمبلیاں توڑ بھی دیں گے۔ اس کے بعد سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیا میں ایسا بھونچال آیا کہ ہر طرف یہی بازگشت سنائی دیتی تھی کہ کیا واقعی عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے۔

اپوزیشن نے تو ایسی بغلیں بجائیں کہ انہوں نے ہر ٹی وی شو میں اسد عمر کے بیان کی بات کی کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے والے ہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ایک مرتبہ پھر اسد عمر سے یہی سوال دہرایا گیا کہ آپ نے چند دن قبل اسمبلی توڑنے سے متعلق جو بیان دیا تھا اس کا مطلب کیا تھا۔اس پر اسد عمر نے پروگرام اینکر کو جواب دیا کہ سب سے پہلے تو میں اپوزیشن کی ساری پارٹیوں کو یہی کہوں گا کہ میرے اس بیان پر بغلیں بجانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم صاحب ابھی ایساکچھ کرنے والے نہیں ہیں۔

دوسرا میں یہ کہوں گا کہ میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیااور اس کے غلط معانی اخذ کیے گئے۔میں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ابھی اسمبلیاں توڑنے والے ہیں۔میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ اگر وزیراعظم کو یہ لگے گا کہ وہ قوم کے لیے کام نہیں کر پارہے اور ان کے راستے میں رکاوٹیں زیادہ ڈالی جا رہی ہیں تو وہ اسمبلیاں توڑنے کا حق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں