اگرری پولنگ ہوئی تون لیگ 500 سے نہیں 10 ہزارووٹوں سے ہارے گی ، سعیدغنی کا دعویٰ

اگرری پولنگ ہوئی تون لیگ 500 سے نہیں 10 ہزارووٹوں سے ہارے گی ، سعیدغنی ..

محمد زبیر سے 10دن پہلے کہا تھا کہ ن لیگ سے جیت چکے ہیں ، اگرآپ سلیکٹرز کی بات کرتے ہیں تو ڈسکہ اور نوشہرہ میں آپ کیسےجیت گئے؟ جہاں سےن لیگ جیت جائےتوٹھیک ،پیپلزپارٹی جیت جائےتوکہتےہیں ڈیل ہوئی ، صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس

صوبائی وزیر سندھ سعیدغنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر این اے 249میں ری پولنگ ہوئی تون لیگ 500ووٹوں سےنہیں5سے10ہزارووٹوں سےہارےگی ، شاہدخاقان عباسی کسی ایک پولنگ اسٹیشنزکاتوبتائیں جہاں دھاندلی ہوئی ہے؟ 1988سےلیکر2018تک دیکھاجائےتو ہرباردھاندلی ہمارےساتھ ہوئی ، اگرآپ سلیکٹرزکی بات کرتےہیں توڈسکہ اورنوشہرہ میں آپ کیسےجیت گئے؟۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10دن پہلےکہاتھاکہ ن لیگ سےجیتیں گے، الیکشن سےپہلےچندلوگوں کی رائےسےآپ نتائج تک نہیں پہنچ سکتے ، محمدزبیرسے10دن پہلےکہاتھاکہ ن لیگ سےجیت چکےہیں ، شہبازشریف،حمزہ اورسعدرفیق کی ضمانت ہوجائےتوٹھیک لیکن زرداری کی ضمانت پرڈیل کاطعنہ دیا جاتا ہے ، جہاں سےن لیگ جیت جائےتوٹھیک ،پیپلزپارٹی جیت جائےتوکہتےہیں ڈیل ہوئی ، اگرآصف زرداری کی ضمانت ڈیل کانتیجہ ہےتوپھرشہباشریف اوردیگرکی ضمانت بھی ڈیل کانتیجہ ہے ، دہرےمعیارنہیں چل سکتے ، جب ہم کہتےہیں پیپلزپارٹی رہنماوَں کےکیسزسندھ میں چلائیں توکہتےہیں یہ ڈیل ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ حدسےزیادہ خوداعتمادی ن لیگ کی شکست کی وجہ بنی، ووٹنگ سےلیکرگنتی کےمرحلےتک کسی نےنہیں کہاکہ دھاندلی ہوئی ہے ، جب تک ٹی وی پرنتیجہ آرہاتھاجس میں مبینہ طورپرمفتاح آگےتھےتون لیگ خاموش تھی ، رات 9بجےکس بنیادپرجشن منایاگیا،کس نےن لیگ والوں کورزلٹ دیاتھا؟ جب کہ ٹویٹرپرمیں نےجونتائج شیئرکیےوہ فارم 45کےمطابق تھے ، نتائج کےدوران ٹی ایل پی ضرورہم سےآگےنکلی لیکن ن لیگ کہیں آگےنہیں نکلی ، سعیدغنی الیکشن کےطریقےسےواقف ہےاس لیےرزلٹ اکٹھےکررہاتھا لیکن ن لیگ والوں کی تیاری نہیں تھی صرف خوش فہمی کاشکارتھے جب کہ پیپلزپارٹی کی الیکشن کیلئےبھرپورتیاری تھی اسی لیے ہم نےمختلف پارٹیوں سےلوگوں کوپیپلزپارٹی میں شامل کرایا،ہماراٹارگٹ 25سے30ہزارووٹوں کاتھا،کم ٹرن آوَٹ کی وجہ سےکم ووٹ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں