اہم خلیجی ملک نے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مصری حکام نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے۔کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحتی کمپنیوں

کو امید ہے کہ سیاحوں کی کثیر تعداد دوبارہ سے مصر کا رخ کرے گی اور معمولات زندگی پھر ماضی کی طرح بحال ہوں گے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 492 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 76 ہزار 62 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 39 لاکھ 13 ہزار 319 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15کروڑ 44لاکھ 55 ہزار 111 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 10 ہزار 436 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 738 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 85 ہزار 384 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج

اپنا تبصرہ بھیجیں