ایک ملک میں عید تین الگ الگ دنوں میں منائی جائے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  عید کےچاند کا معاملہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوںسے متنازعہ چلا آرہا ہے۔ اور اب تو یہ روایت بن چکی ہے کہ ایک ہی دن میں عید دو الگ دنوں میں منائی جاتی ہے۔ بالخصوص خیبر پختونخوا میں توایسا ہونا لازمی امر ہےاور اس بار تو کئی علاقوں میں آج ہی عید منا لی گئی تھی۔

حالانکہ سعودی عرب میںبھی عیدالفطر کل ہے گویاان پاکستانی علاقوں میں سعودی عرب سے بھی ایک دن پہلے عید کا اعلان ہو گیا۔ دوسری جانب مفتی پوپلزئی نے کل عید کا اعلان کر دیا ہے۔انھوںنے خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں چاند نظر آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کل عید الفطر کا اعلان کیا ہے

جبکہ اس سلسلے کا تیسرا فریق مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے جس کی تین صوبائی زونل کمیٹیوں نے اپنے اجلاس ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی بتایا ہے کہ چاند کی کم عمر کی وجہ سے آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں۔

پھر حکومت ہے جس کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اپنے سائنس کیلینڈ ر کی بنا پر اس بات پر مصر ہیں کہ چاند کی عمر 13گھنٹے 42منٹ ہے ۔ایسے میں بھلا چاند کیسے نظر آئے گا۔ سیدھا کہیں کہ عید افغانستان یا سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے۔

جھوٹ مت بولیں۔ اسی کھینچا تانی کی بنا پر مفتی منیب الرحمان کی بطور چئیرمین رکنیت ختم کر کے رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنا دی گئی تھی

جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے کچھ ماہرین بھی شامل ہوئے تھے اور مولانا عبد الخیبر کو رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین بنادیا گیا تھا۔لیکن یہ سب کچھ کرنے کے بعد اب ایک ہی عید دو نہیں بلکہ تین الگ الگ دنوں میں منائی جا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں