باربارحکومت پرتنقید،وزیراطلاعات فواد چوہدری سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پربرس پڑے

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے لیکن اسرائیلی جارحیت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے

کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئ بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں