برطانوی خاتون پولیس افسر نے دوران ڈیوٹی آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگا دیے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کے دوران ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار نے آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ لندن میں ایسے ہی ایک مظاہرے کے خلاف

برطانوی پولیس آفیسر نے ’فری فلسطین‘ کے نعرے بلند کر دئیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔تاہم میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ خاتون پولیس آفیسرز کے خلاف فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعہ لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کے دوران پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں