131

بڑے مگرمچھ کی گرفتاری اور بڑی وکٹ گرتی ہوئی نظر آرہی ہے ملک میں کون سی تبدیلی آنے والی ہے؟پیر پنجر سرکار کی ناقابل یقین پیشن گوئیاں

ملک کے ممتاز پیش گو روحانی معالج اور جمعرات کی شام کے مسیحا پیر پنجر سرکار نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی تبدیلی رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ ملک میں جاری مہنگائی اور ملک کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پیر پنجر سرکار نے ہزاروں مریدین کی

موجودگی میں سیاہ بکرا بطور صدقہ ذبح کیا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیر پنجر سرکار نے جب بھی کبھی سیاہ جانور کا صدقہ کیا ہے ملک میں تبدیلی ضرور رونما ہوئی ہے ۔ اس موقع پر پیر پنجر سرکار نے کہا کہ دکھائی یوں دے رہا ہے کہ کوئی مگرمچھ گرفتار ہونے والا ہے اور بڑی وکٹ گرتی دکھائی دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور پاکستان دونوں گرداب میں پھنسے دکھائی دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اﷲ کے فضل سے یہ مشکل حالات جلد آسانیوں میں تبدیل ہو جائیں گے کیونکہ ہر عروج کو زوال اور ہر زوال کو عروج ضرور ملتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں