95

بگ بیش لیگ میں راشد خان نے300واں ٹی ٹوئنٹی میچ یادگار بنادیا

افغان اسپنر راشد خان نے برسین ہیٹ کے خلاف اپنے 300ویں ٹی20 میچ کو یادگار بنالیا۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے جاری سیزن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کیخلاف سنسنی خیز باؤلنگ سے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

بگ بیش لیگ کے گیارویں ایڈیشن میں راشد خان نے برسبین ہیٹ کیخلاف 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث انکی ٹیم اس میچ میں 71 رنز سے کامیاب ہوئی۔

دوسری جانب قطر میں نیدرلینڈ کے خلاف افغانستان کی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کی وجہ سے راشد خان جلد چھوڑ جائیں گے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بھی راشد خان کو 6 وکٹیں لینے پر مبارکباد دی گئی

واضح رہے کہ افغان لیگ اسپنر 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں