بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گر تباہ ہو گیا ، پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا مگ۔ 21 لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران بھارتی پنجاب کے ضلع موگا میں گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں نے

بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا مگ۔21 جمعہ کی علی الصبح معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران موگا کے شہر بھاگا پرانا کے گائوں لنگیانا خورد میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ سکوارڈن لیڈر ابھیناو چوہدری ہلاک ہو گیا۔بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف ) نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال دوران حادثے کا شکار ہونے والا یہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا مگ ۔ 21 طیارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں