بھارتی لڑکی کو مائیکروسافٹ میں نوکری مل گئی، تنخواہ اتنی زیادہ کہ یقین کرنا مشکل

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو مائیکروسافٹ کمپنی میں سوا چار کروڑ سالانہ میں نوکری مل گئی۔

نارکوتی دیپتھی فلوریڈا یونیورسٹی کے کیمپس انٹرویو کے دوران مائیکرو سافٹ میں ملازمت کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ کیمپس انٹرویو میں 300 طلبہ کو نوکری کیلئے منتخب کیا گیا ہے تاہم دیپتھی کی تنخواہ سب سے زیادہ ہے۔ انہیں ٹرپل اے کیٹگری کی مختلف کمپنیوں نے نوکری کیلئے منتخب کیا تاہم دیپتھی نے مائیکروسافٹ کو ترجیح دی۔

نارکوتی دیپتھی تین سال تک جے پی مورگن بینک میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا یونیورسٹی میں کمپیوٹرسائنسز میں پوسٹ گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی ہے۔ وہ سئیٹل شہر میں قائم مائیکرو سافٹ کے ہیڈ آفس میں بطور سافٹ ویئر انجینئر خدمات سرانجام دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں