بھارتی پولیس نے نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا، ماں چل بسی

بھارتی پولیس نے نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا، ماں چل بسی

نوجوان پولیس کودہائی دیتا رہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی،دوگھنٹے بعد والدہ چل بسی،ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز

بھارتی پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا جس کے باعث کورونا میں مبتلا اس کی والدہ چل بسی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ان دنوں کورونا نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر رکھی ہے اور آئے روز انسانیت سوز واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ لوگ بے بسی کے عالم میں اپنے پیاروں کو اپنے سامنے دم توڑتا دیکھ رہے ہیں۔

جو وہ اپنی والدہ کے لیے لے کر آیا تھا۔ جس کے بعد اس کی والدہ کورونا سے چل بسیں۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں جبکہ نوجوان دہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سلنڈر نہیں لے گیا تو میری ماں مر جائے گی۔ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ پہنے ہوئے ہے پولیس اہلکاروں سے التجا کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اس کی ماں قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس اہلکاروں نے سلنڈر چھین لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں