بھارت میںکئی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر پابندی لگائے جانے کا امکان 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹ پر آج سے پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔ اس اقدام کے بعد فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئٹر اورواٹس ایپ کی سروسز بند ہوسکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ،بھارت میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس آج سےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کی زد میں ہیں اور اس پابندی سے بچنے کے لیے  تمام سوشل میڈیا سائٹس کو نئےآئی ٹی قوانین پر عمل  درآمدکرنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ،بھارتی حکومت نے 3 ماہ قبل

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات  سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قوائد کی تعمیل کریں۔بھارتی حکومت کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کوبھارت میں اپنےرابطہ اورشکایات افسرمقررکرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں