جتناجلدی ہوسکے یہ کام کرو۔۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کوبڑاحکم جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شوگر فیکٹریز آرڈیننس میں کسان دوست ترامیم شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت شوگر فیکٹریز آرڈیننس لے کر آئی جس کی وجہ سےاس سال پہلی بار کسان کو وقت پر اور پورا معاوضہ ملا- جب اس آرڈیننس کو ایکٹ

کے طور پر پاس کروایا گیا تو کچھ ایسی ترامیم کر دی گئیں جو کسان دوست نہیں اور کسان کو 2018 کے زمانے میں لے جا سکتی ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ اس ایکٹ میں تمام کسان دوست ترامیم کو شامل کر کے پاس کروایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان ہر صورت کسان کا تحفظ ضروری بنائیں گے۔ پہلی بار کوئی حکومت کسان دوست پالیسی دے رہی ہے جس کے نتائج آ رہے ہیں، اسےجاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدائیت پر پنجاب حکومت شوگر فیکٹریز آرڈیننس لے کر آئی جسکی وجہ سےاس سال پہلی بار کسان کو وقت پر اور پورا معاوضہ ملا-جب اس آرڈیننس کو ایکٹ کے طور پر پاس کروایا گیا تو کچھ ایسی ترامیم کر دی گئیں جو کسان دوست نہیں اور کسان کو 2018 کے زمانے میں لےجاسکتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں