94

جنید صفدر کی شادی؛ فیاض الحسن عظمیٰ بخاری کیلیے مٹھائی لیکر اسمبلی پہنچ گئے

عظمیٰ بخاری اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں، صوبائی وزیر - فوٹو:فائل

LAHORE: Punjab Minister for Prisons Fayyaz-ul-Hassan Chauhan reached the Provincial Assembly carrying sweets for PML-N leader Azmi Bukhari in celebration of Junaid Safdar’s marriage.

فیاض الحسن چوہان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن سے صحافی پوچھ رہے ہیں کہ آج ایسی کیا خاص بات ہے کہ آپ مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کیا تحفہ لیکر آئے۔۔۔

فیاض الحسن نے جواب میں کہا کہ یہ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے لایا ہوں کیونکہ وہ بہت خوش ہوتی ہیں اپنی لیڈر کی خوشی میں، اس لیے میں نے سوچا کہ ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان عظمیٰ بخاری کے اسمبلی میں موجود نہ ہونے پر انہیں فون کال کی اور پوچھا کہ آپ آج آئی نہیں ہیں، میں آپ کے لیے مٹھائی لایا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں