جھریاں غائب اور چہرہ جوان

چہرہ حسین جوانی میں ہی لگتا ہے اگر چہرہ پر جھریاں پڑجائیں تو بہت بری لگتی ہیں اس لئے اس تحریر میں ایسی ریمیڈی بتائی جارہی ہے جو آپ کے چہرہ پر نمودار ہونے والے عمر کے اثرات کو ختم کرے گی آنکھوں کے اردگرد ایریئے میں جو لائنز پڑجاتی ہیں وہ بھی غائب ہوجائیں گی اور آپ کی سکن بے حد سافٹ اور سموتھ نظر آئے گی آپ اس ریمیڈی کو ہفتے میں 2 بار استعمال کریں آپ کا چہرہ بے حد خوبصورت اور جوان رہے گا ۔آپ یہ کریں کہ ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں ایک چمچ سفید تلوں کا پاؤڈر ڈالئے سفید تل لے کر گرینڈ کرلیجئے پاؤڈر بن جائے گا یہ زبر دست اینٹی ایجنگ انگریڈینٹ ہے۔

یہ چہرے پر پڑی باریک فائن لائنز کو بھی ختم کردیتا ہے اس سے سکن سموتھ ہوگی پھر آپ اس میں اتنی ہی مقدار میں گوند کتیرا کا پاؤڈر شامل کیجئے ۔ اس کا بھی ایک چمچ پاؤڈر شامل کیجئے اس سے لٹکتی ہوئی سکن میں کثافت پیداہوتی ہے ۔پھر ایک بڑا چمچ دہی کا شامل کیجئے اس سے سکن ٹائیٹ اور برائیٹ ہوجائے گی اب آپ اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کیجئے اگر آپ کے پاس خالص شہد موجود ہوتو وہ استعمال کریں ورنہ کسی اچھی کمپنی کا شہد استعمال کر لیجئے۔شہد میں سوتھنگ اور موسچرائزنگ پراپر ٹیز موجود ہوتی ہیں یہ سکن کو ینگ اینڈ گلوئنگ بنائے گا پھر چمچ کی مدد سے تمام اجزاء خوب اچھی طرح مکس کیجئے یہ مکسچر تھوڑا پھو ل جائے گا آپ اسے تھوڑا سا دودھ ڈال کر مکس کیجئے پھر یہ مکسچر آپ اپنے ہاتھوں کی مدد سے اپنے چہرے پر لگائیے۔

مساج نہیں کرنا صرف اس کو لگانا ہے جیسے ایک فیس ماسک ہم لگاتے ہیں بالکل ویسے ہی آپ نے لگانا ہے اور پھر بیس منٹ تک انتطارکرنا ہے یادرہے کہ ا س دوران آپ نے بولنا نہیں ہے اس سے آپ کی سکن بہت ٹائیٹ ہوجائے گی بیس منٹ کے بعد آپ چہرہ سادہ پانی سی واش کرلیجئے ۔ہفتے میں 2 بار یہ ریمیڈی استعمال کیجئے بہت ہی زبر دست اینٹی رنکلز اور اینٹی ایجنگ فیس ماسک ہے آپ ہمیشہ جوان دکھائی دیں گے مردو خواتین سبھی اسے استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی جوانی کو بحال کر سکتے ہیں۔اس ریمیڈی کو استعمال کیجئے اور اپنے جلد کو گورا بنائیے ۔اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی سکن وائیٹ و برائیٹ ہو گی بلکہ سکن پر شائن اور گلو بھی واضح طور پر نظر آئے گا۔ آپ کی سکن بے نرم و ملائم دھبوں سے پاک ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں