جہانگیر ترین کی گرفتاری کی خبریں، ترین گروپ کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک )جہانگیر ترین گروپ کے حامی ارکان کا کہنا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو گرفتار کیا گیاتو وفاق اور پنجاب میں بجٹ پر تعاون کی پیشکش پر نظر ثانی کریں گے۔گرفتاری کی خبروں پرجہانگیر ترین 

گروپ کے رہنماؤں میں ٹیلیفونک مشاورت ہوئی اور جلد ہی اجلاس بلانے پر غور کیا گیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہمیں یقین ہے۔اس کے باوجود اگر کسی شخص کی تسکین کیلئے گرفتاری عمل میں آئی تو گروپ اپنا لائحہ عمل تشکیل دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں