خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن تصویر دُنیا بھر میں وائرل ہو گئی

یہ تصویر جاپانی خلاباز نے انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن سے لی ہے جس میں مسجد الحرام، منیٰ، جمرات اور دیگر مقامات دیکھے جا سکتے ہیں

خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن تصویر دُنیا بھر میں وائرل ہو گئی

خانہ کعبہ دُنیا کا مقدس ترین مقام ہے۔ اس مقام کی حُرمت اور حفاظت کی قسم اللہ تعالیٰ نے خود اُٹھائی ہے۔مسجد الحرام میں داخل ہوتے ہی روح ایک عجیب سی طمانیت اور خوشی سے بھر جاتی ہے۔ جیسے دُنیا کے سارے غم، مصائب اور تفکرات کہیں باہر ہی چھوڑ آئے ہیں۔ یہاں آنے والے ایک ایمان پرور روحانی تجربے سے دوچار ہوتے ہیں۔

اسی وجہ سے جو یہاں آتا ہے، اس کا دل واپس جانے کو نہیں کرتا۔ ہر اہل ایمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اسی مقدس مقام پر موت کی خوش نصیب گھڑی نصیب ہو جائے۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ اور اس کے گرد و نواح کی ایسی خوبصورت تصویر وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر سب سبحان اللہ پکار اٹھے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ تصویر انٹرنیشنل سپیس سنٹر سے لی گئی ہے۔

یہ تصویر خلائی اسٹیشن پر موجود جاپانی خلاباز نے کھینچ کر شیئر کی ہے۔ جسے اس نے ”مکہ۔۔سعودی عرب“ کا عنوان دیا ہے۔ اس تصویر میں خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کا ایمان پرورنظارہ دکھائی دے رہا ہے۔ جیسے یہاں کی فضاؤں میں ہر طرف نور ہی نور بکھرا ہے۔ اس تصویر کے درمیان میں مسجد الحرام ایک دودھیا نورانی روشنی سے جمگمگا رہی ہے اور ساتھ میں منیٰ کے خیمے اور جمرات کا علاقہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں