153

دسمبر کے بعد سردی شدت میں اضافہ بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ۔۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل سردار فراز نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں مغرب سے ہوائیں داخل ہورہی ہیں، شہر میں ہفتے کو بارش کا سسٹم داخل ہوگا۔سردار سرفراز کے مطابق اتوار اور پیر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی، 28 اور 29 دسمبر کے بعد سردی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، خیبرپختونخوا،
گلگت بلتستان،کوئٹہ اور مری میں برف پڑے گی۔ دوسری جانب اسکردو میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا، سوات، کالام اور مالم جبہ میں بھی برفباری

کا سلسلہ نہ رک سکا ،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام ملک میں داخل ہوگا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں