رابی پیرزادہ ترک صدر کو تحفہ دینے کیلئے بیتاب

اسلامی دنیا سے میرے پسندیدہ رہنماؤں کی تصویر میں میرے فن کا بہترین مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے، سابق اداکارہ

رابی پیرزادہ ترک صدر کو تحفہ دینے کیلئے بیتاب

سابق اداکارہ رابی پیرزادہ جلد ترکی جا کر تٴْرک صدر کو اپنی بنائی گئی پینٹنگ بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ترک صدر طیب اردوان کی پینٹنگ تھامے ایک تصویر شیئر کی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اسلامی دنیا سے میرے پسندیدہ رہنماؤں کی تصویر میں میرے فن کا بہترین مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تٴْرک صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، میں جلد ترکی جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ترک صدر کو اپنی پینٹنگز بطور تحفہ پیش کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں