سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی آئل مل پر چھاپہ

پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی نے سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور میں قائم المجتبی آئل مل پر چھاپہ مارا ،عملے کی جانب سے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی، ذرائع

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن  کی آئل مل پر چھاپہ

بشیر میمن کے الزامات پر حکومت ان ایکشن، سابق ڈی جی ایف آئی اے کی آئل مل پر چھاپہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کے بعد حکومت ایکشن میں آگئی ، پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی نے سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور میں قائم المجتبی آئل مل پر چھاپہ مارا ،عملے کی جانب سے ریکارڈ کی چھان بین گھی اور کوکنگ آئل کی کوالٹی چیک کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے رابطہ کرنے پر موقف دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے اچانک میری المجتبی گھی فیکٹری پرچھاپہ مارا،گھی اور آئل کی کوالٹی اور تمام ریکارڈ کی چھان بین کرکے واپس چلے گئے ، ان کاکہناہے کہ عملہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے انکشاف کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کیلئے شہزاد اکبر نے انہیں کہا اور فروغ نسیم نے ان کی حمایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں