سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں سے ناروا سلوک پر وزیر اعظم کا نوٹس

سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں سے ناروا سلوک پر وزیر اعظم کا نوٹس

عودی عرب میں مقیم پاکستانی مزدوروں سے ناروا سلوک پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی مزدوروں کی سعودی عرب میں مشکلات پر حکومت پاکستان نے مزدوروں کی مدد کےلیے تعینات چھ افسران کو واپس بلوا لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان افسران کو مزدوروں کی مدد کےلئے وہاں تعینات کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ مزدوروںسے پیسے لینا شروع ہو گئے ہیں۔ان چھ افسران کو فوری طور پر وطن واپسی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں