سندھ بھر میں آئندہ 15 روز تعلیمی ادارے، شادی ہالز اور پارک مکمل بند رہیں گے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 15 روز تعلیمی ادارے، شادی ہالز اور پارک مکمل بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسٹوریٹس میں بھی اِن ڈور اور آؤٹ ڈور کھانے پر مکمل پابندی رہے گی۔ سخت فیصلوں سے بچنے کیلئے عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔پریس کانفرنس

کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد سے کراچی سمیت صوبہ بھر میں کورونا وباء کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ اگر وفاق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز مان لیتا تو صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کی تجاویز کے مطابق اقدامات کئے ہیں جن پر 24 مئی سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ تعلیمی ادارے اگلے دو ہفتے تک بند رہیں گے۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے حصے سے کم پانی ملنے پر احتجاج کیا تو پانی کی فراہمی مزید کم کر دی گئی۔ سندھ کو ملنے والے پانی میں 35 فیصد کمی بڑھ کر 37 فیصد تک جا پہنچی جبکہ پنجاب کی کمی میں بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں