سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ آج کل کہاںاورکس حال میں ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے پرستار ان کے اچانک سوشل میڈیا سے غائب ہونے سے پریشان ہو گئے۔  یاد رہے کہ سیاستدانوں سے رابطے ان کے ساتھ سیلفیوںاور ویڈیو کی وجہ سے حریم شاہ کافی شہریت پاچکی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آخری ویڈیو میں انہوں

نے مفتی قوی کو تھپڑرسید کیاتھااسی کے بعد مفتی قوی کی بھی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں صفر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مفتی قوی کے اہلخانہ نے ان پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں ،اسی ویڈیو کے بعد سے حریم شاہ بھی سوشل میڈیا سے غائب ہیں، کہا جارہا ہے کہ شاید ان پر بھی کچھ پابندیاں ہونگی ورنہ وہ سوشل میڈیا سے غائب نہ ہوتیں۔ یاد رہے کہ اینکرپرسن مبشر لقمان، فیاض الحسن چوہان،فاروق ستاراورمفتی قوی سمیت کئی افراد کے ساتھ ان کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ٹھوکر مار کر دروازہ کھولنے کی ویڈیو نے تو تہلکہ ہی مچا دیاتھا اور وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں