97

سینیٹ الیکشن ہوں یا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانا ہماری کارکردگی کا حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں احساس نہیں، چودھری پرویز الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ قصور کے صدر سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل اور عمر مجید وڑائچ نے یہاں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، آئندہ الیکشن میں فائدہ نقصان
دونوں جماعتوں کا اکٹھا ہو گا، سینیٹ الیکشن ہوں یا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانا ہماری کارکردگی کا حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت نکاح نامہ میں ختم نبوتﷺ کا کالم شامل کرنا، ایف اے تک قرآن

پاک ترجمہ کے ساتھ اور پرائمری تک ناظرہ پڑھانا جیسی قانون سازی کی جس سے ہم نے نہ صرف پاکستان کی بنیادیں مضبوط کیں بلکہ نئی نسل کو بے راہ روی سے بھی بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک ورثہ ہے جس میں اسلام، ثقافت اور دین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ان کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کاموں کا جال بچھایا، سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے کیونکہ جنہوں نے ووٹ دئیے ان کے مسائل کو حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں