شدید گرمی میں دن بھر کی محنت کے باوجود مال فروخت نہ ہونے پر دلبرداشتہ شخص نے ٹماٹروں سے بھری ریڑھی نہر برد کر دی

حالات کے پیش نظر ہر شخص پریشان نظر آتا ہے، ظاہر پیر کے نوجوان نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹماٹر فروخت نہ ہونے پر غصے سے سارا مال نہر برد کردیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے نوجوان نے سارا دن کی محنت کی بعد بھی ٹماٹر فروخت نہ ہونے

پر نہر میں پھینک کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ4گھنٹوں سے سبزی منڈی میںآوازیں لگا ہوں لیکن کسی نے ٹماٹرنہیں خریدے مایوس ہو کر نہر میں پھینک دیئے۔ نوجوان نے مزید کہا کہ اتنی محنت کے باجود بھی اپنا اور بچوں کا پیٹ نہ پال سکتا۔مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں