شہبازشریف کے جیل میں رہ کر بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا انکشاف

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف جیل میں بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے جیل میں رہتے ہوئے بھی اسٹیبلشمنٹ سے تین سے پانچ ملاقاتیں کی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ سے کسی کے بھی رابطے ختم نہیں ہوئے۔

وہ ملک کے ذمہ دار ادارے ہیں کسی سے رابطے کیوں ختم کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رابطہ رکھنے چاہیے کیونکہ کچھ معاملات مشترکہ نوعیت کے ہوتے ہیں جن پر مل بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں وہ سکت نہیں کہ نواز شریف سے الگ لائے عمل بنا سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں