صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی اداروں میں  گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی کی شدت میں اضافہ پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے دوہفتوں بعد سکول بند کرنے کاعندیہ دے دیا۔مراس راس کا کہنا ہے کہ بچوں کو امتحان دے لینے دیں، امتحان کے بعد سکول بند کردیں گے۔نجی ٹی وی فورٹی ٹو کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا

جبکہ امتحانات 18 سے 30 جون تک جاری رہے گے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تمام مسائل سے نکال کر انھیں گھر بیٹھے آن لائن سسٹم دے رہے ہیں۔ دس لاکھ بچوں کے داخلوں کے ہدف میں سے 7 لاکھ سات ہزار بچے داخل ہوچکے ہیں۔مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 70 ہزار اساتذہ نے آن لائن تبادلوں کی سہولت سے استفادہ اٹھایا، ایس ٹی آر کے مطابق ہی اساتذہ تبادلے کرواسکیں گے جبکہ اساتذہ کی تمام چھٹیاں لینے کے طریقہ کو آن لائن کردیا گیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے باعث آج تمام پرائمری اور مٍل سکولز بند رہے گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے باعث آج اور کل سکولز بند کرنے کی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔9 ویں سے بارھویں جماعت کے بچوں کو لازمی مضامین پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 9 ویں سے بارھویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے سکول بلایا جارہا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی ٹائمنگ 10 بجے تک ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں