طلبہ کے لیے اہم خبر، اس بار  امتحانات کیسے لیے جائیں گے؟

کورونا وائرل کے پیشِ نظر عید سے قبل تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا اور 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر اب امتحانات کی تاریخوں میں ذرا سی تبدیلی کی گئی ہے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا ہے، امتحانات کی ترتیب تبدیل،پہلے دسویں ،بارہویں کے ہونگے،10thکے 19جون،12th کے 6جولائی ، 9thکے 20 جولا ئی اور11th کے 5 اگست سے ہونگے.اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان

کے وزرائے تعلیم نے کہا ہے کہ : ” اس سال نویں اور گیارویں سمیت کسی بھی کلاس کو پچھلے سال کی طرح بغیر امتحان لیے پروموٹ نہیں کیا جائے گا ۔”امتحانوں کی تاریخوں می تبدیلی اس لئے کی گئی ہے کیونکہ: ” دسویں اور بارہویں کے طلبہ نے آگے کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینا ہوتا ہے اس لئے انکے پیپر پہلے لیے جائیں گے جبکہ نویں اور گیارویں کے امتحانات بعد میں ہونگے.”اس مرتبہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے، پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام طلبہ کو مل جائیں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس تھیوری کے مارکس کی اوسط سے دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں