117

عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے، حیران کن دعویٰ

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریں شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں،عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا،
جس نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے

دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی، آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے،انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا، عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا،

گوادر کے ماہیگیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی خوش نہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ آج ملک میں مافیا کا راج ہے اور انکے سرپرست ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم جناب عمران احمد نیازی، پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرت مند لیڈر کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزریرِاعظم ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں