عمران خان ای لرننگ پروگرام میں دیہاڑی لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان  شہباز شریف کے ای کرننگ پروگرام میں دیہاڑی لگاتے پھرتے پکڑے گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس میں کیا۔انہوں نے شہبازشریف کے منصوبوں کے حوالے  تصاویں بھی شیئر کیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ

شہباز شریف کے 2014 ، 2015 اور 2016 2017 2018پنجاب میں تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کا انقلاب برپاکرنے والے برس تھے جب پنجاب میں سکول کے بچوں اور عوام کو ’ای۔لائبریری‘،’ای۔سمارٹ۔ سلیبس‘ کی سہولیات ملیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 20 اضلاع میں ’ای۔لائبریریاں‘ قائم ہوئی تھیں،افراد کے بیٹھنے، ملٹی میڈیا، ای لرننگ اور فری وائی فائی کی سہولیات عوام اور بچوں کو دی گئیں،نصاب ٹیبلٹ پر منتقل کرکے ہر سال لاکھوں بچوں کو ٹیبلٹ دینے کا پروگرام شروع کیا جس سے پنجاب میں تاریخی انرولمنٹ بڑھی شہباز شریف کے ای لرننگ پرگرام پہ دیہاڑی لگاتے ہوئے عمران صاحب رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں