102

عمران خان میں اقتدار کی اتنی بھوک ہے جس کی کوئی حد ہی نہیں، ہارون الرشید نے عمران خان کو اقتدار کا بھوکا قرار دے دیا

معروف اور سینئر صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے بغیر تیاری کئے اسمبلی میں آ جاتے ہیں اور سپیکر کا گھیراؤ کر لیتے ہیں، خواجہ صاحب نے کہا تھا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، جواب میں انہوں نے بھی یہی کہنا شروع کر دیا، اینکرنے کہا کہ یہ صرف طعنے کے لئے فقرہ استعمال کیا گیا، جس پر ہارون الرشید نے کہا کہ صرف طعنے سے نہیں بلکہ اقتدار کی بھوک، عمران خان میں اقتدار کی بھوک اتنی ہے

کہ کوئی حد ہی نہیں، باقی جو ہیں زرداری صاحب اور مولانافضل الرحمان ان میں اقتدار کی بھوک بھی ہے اور پیسے کی بھوک بھی ہے۔ اس میں کوئی شبہ ہی نہیں کہ انہوں نے کرپشن کی ہے اور بے تحاشا کرپشن کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں