112

عمران خان کوریا کی کشتی ڈوبے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاش دیتے تھے ، سانحہ مری میںآپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں گئیں ، ذرابھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہو جاتے ، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سانحہ مری کے حوالے سے حکومت کی ناقص کارکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی بھاشن دیاکرتاتھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ مری میں 23معصوم جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، 23 جانیں چلی گئی خان صاحب ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے اگر تم میں
ذراسی بھی غیرت تو مستعفی ہو جاتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نیالٹا اموات کی ذمہ داری،،ٹویٹ کے ذریعے اموات

پرہی ڈال دی، عمران خان تمہاری حکومت میں سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت بھی نہیں، حافظ حمد اللہ نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں کی حکومت میں عوام کی زندگی اور جانوں کی کوئی اہمیت نہیں، ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کیبجائے،،بزدار صاحب،،مستعفی ہوکر گھر جاتے عوام کا بھلا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں