عمراکمل نے ساڑھے بیالیس لاکھ روپےکا جرمانہ جمع کروادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے خود پر عائد کی گئی جرمانے کی رقم جمع کروادی ہے۔ عمر اکمل پر 42لاکھ 50ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب وہ پی سی بی کے بحالی پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کرکٹر عمر اکمل پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

کیا تھا، ری ہیب پروگرام کے لیے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی عمر اکمل نے پی سی بی سے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ عمر اکمل نے جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے، وہ اب پی سی بی کے ری ہیب پروگرام کےاہل ہیں لیکن یہ فوری طور ممکن نہیں ہےکیوں کہ اس وقت پی سی بی کا سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل میں مصروف ہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن جہاں عمر اکمل کو لیکچرز دینے ہیں وہ بھی آف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں