عوامی تحریک نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی،17 جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

عوامی تحریک نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کرنے کا پروگرام ترتیب دیدیا،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف نہ ملنے پر 17 جون کو ملک گیر احتجاج کااعلان کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 جون کو ملک بھر کی تنظیمات اور کارکنان ضلعی سطح پر پرامن احتجاج کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے 

سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں بھی انصاف کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہوئی،منہاج القرآن کے قائد اور کارکنان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں۔ جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے لئے حکومتی شخصیات نے درجنوں بار وعدہ کیا مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔اول روز سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے لیکن نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سال سے کام سے روک رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں