48

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نصب بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ

شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نصب بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کمپنی نے تمام آپریشن ونگ کے دفاتر کو فارم ہاؤسز
اور ٹیوب ویلز کے کنکشنز کی بنیاد پر بننے والی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کی فہرست مرتب کر کے ہیڈکوارٹرز بھجوانے کے احکامات جاری دیئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ شہر کی غیر منظور شدہ سکیمز میں لیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے کنکشن لگائے گئے تاہم کنکشن کو منظور شدہ بلاک میں منظور کرکے غیر قانونی طور پر توسیع حاصل کی گئی اور سینکڑوں میٹرسروس کیبل بچھا کرغیر قانونی کنکشن

سے بجلی استعمال ہونے لگی۔ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف کمپنی کے ناردرن، سینٹرل، ایسٹرن اور ساتھ سرکل میں آپریشن کیا جائے گا اور کنکشنز منقطع کرکے ملوث لیسکو ملازمین کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب کمپنی میں نادہندہ پراپرٹیز کو تعمیر نو کرکے کنکشنز دینے کی نشاندہی کی گئی ہے، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی پراپرٹیز پر نصب کنکشنز بھی منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں