فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر کے معاملے پر رد عمل سامنے آ گیا

فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر کے معاملے پر رد عمل سامنے آ گیا

جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے اباجی، چچا اور رانا ثناء اللہ کی بیورو کریٹس کو دھمکیاں حلال ہیں جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے،۔چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی کا جواب

انہوں نے اس معاملے پر مریم نواز کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے اباجی، چچا اور رانا ثناء اللہ کی بیورو کریٹس اور ان کی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال ہیں جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے۔

عوام جان چکے ہیں شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا ہے جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کھوکھلے دعووں سے میڈیا کے سامنے شو بازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمات کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طرف سے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر پر اظہارِ برہمی کے ‏واقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سخت ردعمل آیا تھا، سابق وزیر اعطم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم ‏نہیں ، رمضان بازاروں ميں غيرمعياری اور مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا ثبوت ہیں ، اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کاغصہ سرکاری افسران پر ‏نکالنا فرعونیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں