’’فواد صاحب سرکس اور تماشا نہ کریں وزیراطلاعات بنیں ‘‘مریم اورنگزیب

’’فواد صاحب سرکس اور تماشا نہ کریں وزیراطلاعات بنیں ‘‘۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو کھر ی کھری سنادیں۔مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگینڈا سننا نہیں چاہتی ،سرکس نہ

کریں وزیرِاطلاعات بنیں ،انہوں نے کہاکہ سرکس اور تماشہ بند کریں اورملک کو بتائیں آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی؟ترقی کی شرح 5.8 سے منفی 0.4 فیصد، مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟ مطیع اللہ ، اسد طور اور ابصار عالم پہ حملہ کس نے کیا؟ ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ آپ بطور وزیرِ اطلاعات پاکستان میں آزادی رائے کا قتلِ عام کرنے جا رہے ہیں ،کشمیر کا سودا کیوں کیا؟پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا پراپیگنڈہ کر کے عوام دشمن بجٹ ،اپنی کرپشن اور نالائقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں